26جنوری سے ڈیڑھ ماہ قبل سرینگر اور دیگر قصہ جات میں حفاظت کے سخت انتظامات

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
26جنوری سے ڈیڑھ ماہ قبل سرینگر اور دیگر قصہ جات میں حفاظت کے سخت انتظامات

سرینگر کے تمام داخلے راستوں پر شبانہ ناکے ،چھوٹی بڑی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی

سرینگر/12دسمبر/سی این آئی/ 26جنوری کے ڈیڑھ ماہ قبل ہی شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر حساس قصبہ جات میں سکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جبکہ سرینگر کی طرف آنے والے تمام راستوں پر شبانہ ناکے بٹھائے گئے ہیں اور سرینگر کی طرف ہر چھوٹی بڑی گاڑی کو باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے جبکہ گاڑیوں میں سوار افراد سے سخت پو چھ تاچھ کی جارہی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق 26جنوری کو اگرچہ ابھی قریب ڈیڑھ ماہ کا عرصہ ہے تاہم بھارتیہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کو احسن اور پُرامن طریقے سے منعقد کرنے کے حوالئے سے ڈیڑھ ماہ پہلے شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر حساس قصبہ جات میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ شہر سرینگر کی طرف آنے والے تمام سڑکوں پر شبانہ ناکے بٹھائے گئے ہیں ۔ اور چوراہوں پر فورسز کے موبائل بنکر اور بکھتر بند گاڑیوں کے ساتھ ساتھ اضافی نفری تعینات کی جارہی ہے ۔ اس دوران ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر میں عسکری کارروائیوں میں اضافہ اور شوپیاں میں چار پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد 26جنوری کے حوالے سے انتظامیہ اور دیگر فورسز ایجنسیاں مزید متحرک ہوگئی ہیں ۔ سرینگر سمیت وادی کے دیگر تمام ضلع ہیڈکوارٹروں پر آنے والے دنوں میں پولیس ، سی آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی اور ایس ایس بی کی مزید نفری کو تعینات کیا جائے گا۔ذرائع سے معلوام ہوا ہے کہ سرینگر کے داخلی راستوں پر جہاں جہاں فورسز اور پولیس کے ناکے بٹھائے گئے ہیں عارضی چیک پوسٹ قائم کئے جاچکے ہیں جہا ں پر تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور دیگر افراد کے شناختی کارڈ چیک کرکے ان کے سامان کی تلاشی لینے کے علاوہ ان سے سخت پوچھتاچھ کی جارہی ہے ۔ خاص کر جنوبی کشمیر سے سرینگر داخل ہونے والی گاڑیو ں میں سفر کرنے والوں سے مختلف قسم کے سوالات بھی پوچھے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات کے حوالے سے گذشتہ تیس برسوں سے سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں حفاظت کے سخت اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور تقریب سے ایک ہفتہ قبل سرینگر میں فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا جاتا ہے تاہم اس بار وادی میں تشدد آمیز واقعا ت میں اضافہ کے پیش نظر ڈیڑھ ماہ قبل ہی یوم جمہوریہ ہند کی تقریبات کے حوالے سے سخت حفاظت کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔

Share This Article