جموں ۔ کشمیر میں حکومت بنانے کی کوشش میں مصروف پی ڈی پی ۔ این سی اور کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی کو تحلیل کر دیا ہے۔ اس سے پہلے پی ڈی پی نے حکومت بنانے کا دعوی پیش کر دیا ہے۔ اس سے پہلے پی ڈی پی نے یہ خط فیکس کے ذریعے گورنرآفس میں بھیجا تھا۔ حالانکہ محبوبہ مفتی نے ٹوئٹر پر جانکاری دی ہے کہ یہ فیکس گورنر آفس کی جانب سے رسیو نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی گورنر فون اٹھا رہے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے خط میں لکھا ” جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ریاست میں اسمبلی میں 29 ممبران اسمبلی کے ساتھ پی ڈی پی سب سے بڑی پارٹی ہے۔ میڈیا کے ذریعے آپ کو جانکاری مل گئی ہوگی کہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس پی ڈی پی کے ساتھ حکومت بنانے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ جموں وکشمیر میں نئی حکومت پاکستان کے کہنے پر بن رہی ہے: بی جے پی
جموں ۔ کشمیر : گورنر کے اسمبلی تحلیل کے بعد عمرعبد اللہ بولے یہ اتفاق نہیں ہوسکتا
این سی کے پاس 15 اور کانگریس کے پاس 12 ممبران اسمبلی ہیں ۔ اس طرح ہمارے پاس صرف 56 ممبران اسمبلی کی حمایت ہے۔ میں اپنی پاسرٹی کی جانب ست حکومت بنانے کا دعوی پیش کرتی ہوں "۔
