راج بھون نے دیر رات ایک بیان جاری کر اس پر گورنر کا موقف واضح کیا ہے
جموں کشمیر میں بدھ کی شام گورنر ستیہ پال ملک نے اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔ اب کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع نہیں ملے گا۔ ریاست میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ گورنر کے اس فیصلہ سے حزب مخالف میں شدید ناراضگی ہے۔
متعدد لیڈران نے گورنر کے اس فیصلہ پر سوال اٹھائے ہیں۔ راج بھون نے دیر رات ایک بیان جاری کر اس پر گورنر کا موقف واضح کیا ہے۔ بیان میں اسمبلی تحلیل کرنے پر کہا گیا کہ جموں و کشمیر میں ’مستحکم حکومت قائم ہونا ناممکن تھا‘‘۔ واضح ہو کہ بیان میں اسمبلی تحلیل کرنے کی چار اہم وجوہات بتائی گئی ہیں۔

