گورنر کے اسمبلی تحلیل کے بعد عمرعبد اللہ بولے محض یہ اتفاق نہیں ہوسکتا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اسمبلی کو تحلیل کرنے کے گورنر کے فیصلے کے بعد عمر عبد اللہ نے ٹویٹ کیا ، ” نیشنل کانفرنس گزشتہ پانچ ماہ سے اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔ یہ کوئی اتفاق نہیں ہو سکتا ہے کہ سابق ویر اعلی محبوبہ مفتی کے حکومت بنانے کے دعوے کے منٹوں بعد ہی گورنر نے اسمبلی کو تحلیل کر نے کا فیصلہ کیا ہو "۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ذریعے حکومت بنانے کا دعوی پیش کئے جانے کے کچھ ہی دیر بعد جموں ۔ کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بدھ کی رات ریاستی اسمبلی کو تحلیل کردیا اور ساتھ ہی کہا کہ جموں کشمر کے آئین کے متعلقہ احکامات کے مطابق یہ کارروائی کی گئ ہے۔ ایک سرکاری بیان میں یہ جانکاری دی گئی ہے۔

اس سے پہلے جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کانگریس اور نیشنل کانفرنس کی حمایت سے جموں کشمیر میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے آج ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کو لکھے خط میں کہا تھا کہ ریاستی اسمبلی میں پی ڈی پی سب سے بڑی پارٹی ہے جس کے 29 ممبر ہیں۔

Share This Article