انتخابی عمل سے قبل جنوبی کشمیر میں پکڑ دھکڑ کا سلسلہ وسیع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات سے قبل جنوبی ضلع پلوامہ میں پکڑ دھکڑ کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پولیس نے ایک درجن سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا.

رپورٹس کے مطابق گزشتہ دوروز کے دوران پولیس وفورسز نے جنوبی ضلع پلوامہ میں کئی دیہات میں چھاپہ ماری عمل میں لائی اور ایک درجن افراد کو حراست میں‌لیا گیا .

معلوم ہوا ہے کہ رہمو ،کریم آباد ،مرن اور دیگر کئی علاقوں میں ایس اوجی اور پولیس نے مشترکہ طور پر چھاپہ مارکا رروائیاں انجام دیں ،جس دوران ایک درجن افراد کو حراست میں لیا گیا .

گرفتارشدگان میں ارشد صوفی،مزمل احمد ،راجو ،منظور احمد ،یاور ،عاقب احمد ،ماجد اور عزیز پیر شامل ہیں .ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر کی گئیں‌.

Share This Article