مرکز کا کیجریوال کو جواب، ایل جی کو کبھی نہیں دیا ایس سی کو نظرانداز کرنے کا مشورہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

مرکز کا کیجریوال کو جواب، ایل جی کو کبھی نہیں دیا ایس سی کو نظرانداز کرنے کا مشورہ

دہلی حکومت اور لفٹنینٹ گورنر انل بیجل کے درمیان اختیارات کا فیصلہ ہونے کے بعد بھی دونوں کا کام کاج رکا ہوا ہے۔ جمعہ کے روز سروسیز ڈیپارٹمنٹ کی فائل کو لے کر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ایل جی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد کیجریوال نے کہا’ ایل جی اس بات کے لئے راضی نہیں ہیں کہ محکمہ سروس کا کنٹرول دیا جائے۔ اگر ایل جی سپریم کورٹ کے فیصلہ کو نہیں مانتے ہیں تو اس سے انتشار پھیلےگا۔‘‘ کیجریوال نے مرکز پر بھی الزام لگائے ہیں جس کے بعد مرکز نے جواب دیا ہے۔

سی ایم کیجریوال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزارت داخلہ نے کہا’ اروند کیجریوال سپریم کورٹ کے اسٹیٹمنٹ کو لے کر گمراہ ہو رہے ہیں۔ مرکز نے ایل جی کو کبھی مشورہ نہیں دیا کہ وہ سپریم کورٹ کے حکم کو نظرانداز کریں‘‘۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ سروسیز ڈیپارٹمنٹ کا معاملہ کورٹ میں زیر التوا ہے۔ لہذا اس پر ابھی کیسے کوئی آخری فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔

Share This Article