کشمیر: ہتھیار چھیننے کی کوشش ناکام بنانے والے پولیس اہلکار کو انعام سے نوازا گیا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر//کے پی ایس (تازہ ترین) جموں وکشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرارشریف میں ہتھیار چھیننے کی کوشش ناکام بنانے والے پولیس اہلکار کو تعریفی سند اور دس ہزار روپے کے انعام سے نوازا ہے۔ریاستی پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے بڈگام بینک میں پیر کو ہتھیار چھیننے کی کوشش ناکام بنانے والے بہادر دل پولیس اہلکار فاروق احمد کو ایوارڈ سے نوازا۔اس دوران ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ پولیس سربراہ نے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل فاروق احمد کو تعریفی سرٹیفکیٹ کلاس فرسٹ اور دس ہزار روپے کا انعام دینے کو منظوری دی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے