سامبا: فوجی اہلکار کی مبینہ خود کشی :رپورٹ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں : صوبہ جموں کے سامبا ضلعے میں ایک فوجی اہلکار نے خود پر اپنی سروس رائفل سے گولی چلاکر زندگی کا خاتمہ کیا .پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکار نے کیمپ کے اندر مبینہ طور خود کشی کرلی.

میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ نائیک جسویر سنگھ پنجاب ریجمنٹ نامی فوجی اہلکار نے سامبا میں قائم فوجی کیمپ کے اندر خود پر گولی ماری ،جسکی وجہ سے اُسکی موت ہوگئی .

رپورٹس کے مطابق کیمپ میں گولی چلنے کی آوازیں سننے کے ساتھ ہی کھلبی مچ گئی اور دیگر فوجی اہلکار جائے واردات کی جانب گئے ،جہاں انہوں نے مذکورہ اہلکار کی خون لت پت پایا ،اگرچہ اُسے طبی سہولیت کےلئے نزدیکی طبی مرکز لیا گیا ،تاہم ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا .

مہلوک فوجی اہلکار مہویشور کیمپ میں تعینات تھا اور جمعہ کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر اُس نے یہ سنگین قدم اٹھایا .جسکی فوج نے اپنی سطح پر تحقیقات بھی شروع کی .

تاہم ذہنی دبائو کے باعث فوج وفورسز اہلکاروں میں خود کشی کرنے کا رجحان تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے اور فوج وفورسز اہلکاروں کے ذہنی دبائو کو کم کرنے کےلئے اُنہیں کئی دیگر سرگرمیوں کی طرف راغب کیا گیا جس میں یوگا وغیرہ شامل ہے .تاہم اسکے باوجود خود کشی کا یہ سلسلہ نہیں رک رہا ہے .(بشمولیات پی ٹی آئی)

Share This Article