کھرم سری گفوارہ بجبہاڑہ میں ریچھ نمودار  نصف درجن بھیڑ بکریوں کو نوالہ بنایا ، علاقہ میں خوف ودہشت 

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر؍30؍جون؍  کھرم سری گفوارہ بجبہاڑہ میں ریچھ نے نصف درجن بھیڑ بکریوں کی چیر پھاڑ کی ۔ مقامی لوگوں نے ریچھ کو فوری طورپر ٹھکانے لگانے کا مطالبہ کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق اچھ دھر کھرم سری گفوارہ بجبہاڑہ میں اُس وقت سنسنی اور خوف ود ہشت کا ماحول پھیل گیا جب ریچھ نے عبید پھوکڑا کے نصف درجن بھیڑ بکریوں کو نوالہ بنا کر انہیں موقعے پر ہی ہلاک کیا۔ نمائندے نے مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کھرم سری گفوارہ میں پچھلے کئی دنوں سے ریچھوں نے خوف ودہشت کا ماحول قائم کیا ہے جس کے نتیجے میں نماز مغرب کے بعد لوگ گھروں میں سہم کر رہ جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اگر چہ محکمہ وائلڈ لائف کو اس ضمن میں آگاہ کیا گیا تاہم وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے