نریندر مودی کا عمران خان کو ٹیلی فون کرنا خوش آئند ہے، پاکستان

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک اںصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو ٹیلی فون کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے سے دو طرفہ جامع مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا عمران خان کو ٹیلی فون کرنا خوش آئند ہے، تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ نو منتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے غیر ملکی سربراہان مملکت کو مدعو نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ 30 جولائی کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز کے عزم کا اظہار کردیا۔

Share This Article