سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں، مال بردار گاڑیوں کو جموں سے سرینگر جانے کی اجازت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Udhampur, Mar 03 (ANI): Vehicles stranded as the Jammu Kashmir national highway closed due to a landslide in the Ramban area, in Udhampur on Sunday. (ANI Photo)

سری نگر، 20 مارچ

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل حسب معمول جاری ہے تاہم جمعرات کو مال بر دار گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔

ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ 20 فروری جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ تین ماہ سے ٹریفک مسلسل بند ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دونوں سڑکوں کو قابل آمد رفت بنانے کے لئے کام زوروں سے جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے جمعرات کو بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دوطرفہ آمد و رفت جاری ہے تاہم بڑی گاڑیوں (مال بر دار گاڑیوں) کو آج یعنی جمعرات کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت ہے۔
انہوں نے مسافروں سے لین ڈسلپن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ قومی شاہراہ پر دن کے دوران ہی سفر اختیار کریں نیز چٹانیں کھسک آنے کے خدشات کے پیش نظر رام بن اور بانہال کے درمیان غیر ضروری قیام کرنے سے پرہیز کریں۔
وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ بھی 20 فروری سے مسلسل بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ 3 ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سنتھن روڈ اور چمبا – بھدرواہ روڈ بھی مسلسل بند ہیں۔

Share This Article