ہندوپاک سرحدی کشیدگی میں پھر اضافہ ،بندوقوں نے پھر اُگلی آگ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پونچھ سیکٹر میں آر پار شدید گولہ باری ، دو فوجی اہلکار اور ایک کمسن زخمی

سرینگر/24جولائی: کچھ دنوں کی خاموشی کے بعد آج بدھ وار کے روز اعلی الصبح ہندوستان اور پاکستانی فوج نے ایک دوسرے کو نشانہ بناتے ہوئے پونچھ کے سوجان سیکٹر میں شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان اور ایک کمسن لڑکا زخمی ہوا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدوں پر کچھ دنوں کی خاموشی کے بعد آج ایک مرتبہ پھر ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے بندوقوں کے دہانے کھولے اورآگ اُگلی بندوقوں نے آر پار خوف و دہشت پھیلایا ۔ سرحدی ضلع پونچھ کے سوجان سیکٹر میں بین الاقومی حد متارکہ پر بدھ وار کے روز اعلیٰ الصبح ایک دوسرے پر گولیاں برسائیں۔ اس ضمن میں دفاعی ترجمان نے پاکستانی افواج پر الزام لگایاکہ آج صبح پاکستانی رینجروں نے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلاجواز فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کیلئے آرمی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ادھر سی این آئی کو معلوم ہوا ہے کہ پونچھ میں آر پار گولہ باری کے نتیجے میں ایک کمسن لڑکا محمد عاشق ساکنہ قصبہ کیان پونچھ زخمی ہوا ہے جس کو شدید زخمی حالت میں پونچھ کے ضلع ہسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کرایا گیا ہے ۔ سی این آئی

Share This Article