چندی گڑھ سے سرینگر آرہے ہوائی جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پنجاب کاایک شخص گرفتار، پولیس نے کیس درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی

سرینگر/24جولائی: چندی گڑھ سے سرینگر آنے والا ہوائی جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک شخص پولیس کے ہتھے چڑ گیا ۔ پولیس نے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق چندی گڑھ سے سرینگر آنے والے ایک انڈیگو کے ایک ائیر پلین جونہی سرینگر کے انٹرنیشنل ائر پورٹ پر اُتر رہاتھا تو اس میں سوار ایک شخص نے زور زور سے چلا کر مسافروں سے کہا کہ کوئی بھی اپنا سیٹ بلٹ کو نہ کھولیں کیوں کہ یہ جہاز ہائی جیک کیا جاچکا ہے ۔ اس موقعے پر جہا ز میں سوار مسافروں میں سراسمگی پھیل گئی اور لوگ خوف و دہشت میں ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے اسی اثناء میں ائر پورٹ کے اہلکاروں نے مذکورہ شخص پر قابو پایا اور بعد میں اس کو پولیس کے حوالے کیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص کی شناخت لکھوندر کمار ولد بلوت چندا ساکنہ منڈی پنجاب پنجاب کے بطور ہوئی ہے جبکہ پولیس اس بات کا پتہ لگارہی ہے کہ مذکورہ شخص نے ایسے حرکت کیونکر کہ اور اس کے پیچھے کیا ماجرا ہے ۔

Share This Article