کرگل: گاڑی دریا میں جاگری، ایک کی لاش باز یاب، چار کی تلاش جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 23جولائی

یونین ٹریٹری لداخ کے کاکسر کرگل علاقے میں ایک گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ افراد لاپتہ ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ، فوج نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کی اور ایک شخص کی لاش برآمد کی تاہم باقی چار کی تلاش ہنوز جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق سنیچر دیر شام کرگل کے کاکسار علاقے میں ایک گاڑی زیر نمبر JK16B-2015ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد کو پانی کے تیز بہاو نے بہا کر لیا۔

معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور فوج نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران ایک شخص کی لاش باز یاب کی گئی تاہم باقی چار کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا۔نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز بھی این ڈی آر ایف،فوج اور پولیس کی جانب سے مزید چار افراد کی لاشوں کو باز یاب کرنے کی خاطر تلاشی آپریشن جاری رہا۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article