آئی جی پی کشمیر زون کا دورہ ہندوارہ

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سیکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ ،افسران کو دی ہدایت

ہندوارہ:١٥،جولائی:/ انسپکٹر جنرل آف پولیس ایس پی پانی نے اتوار کو ہندوارہ کا دورہ کرکے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور عوام کے درمیان روابط بہتر ہونے کے نتیجے میں ہی لوگوں کے مسائل کو سمجھا جاسکتا ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق آئی جی پی کشمیر ایس پی پانی نے اتوار کو ہندوارہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ضلع پولیس لائنز ہندوارہ میں آفیسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر ڈی آئی جی شمالی کشمیر سنیل گھپتا ، ایس ایس پی ہندوارہ غلام جیلانی اور دوسرے آفیسران بھی موجود رہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں آفیسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی کشمیر نے پولیس حکام اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ فرائض کی انجام دہی کے دوران عام لوگوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کریں تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور عوام کے درمیان روابط بہتر ہونے کے نتیجے میں ہی لوگوں کے مسائل کو سمجھا جاسکتا ہے جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ آئی جی پی نے پولیس آفیسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جوابدہی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ فرائض کی انجام دہی کے دوران احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ محتاط رہنے کی بھی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے پولیس کے کام کاج میں شفافیت کی اہمیت کو اْجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پولیس محکمہ کے کام کاج کو شفاف بنانے میں جدید ٹیکنالوجی کلیدی کردار ادا کرسکتی ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ایس پی پانی نے پولیس حکام کو بہتر اور شفاف پولیسنگ کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ساتھ دوستانہ ماحول اپنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا۔ اس موقعے پر آئی جی کشمیر نے پولیس جوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اْٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی کشمیر نے پولیس اسٹیشن ہندواڑہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر آئی جی کشمیر نے سی سی ٹی این ایس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ قابل ذکر ہے کہ ہندواڑہ پولیس اسٹیشن وادی کے دیگر پولیس اسٹیشنوں میں سے ایک ہے جس میں آن لائن پلیٹ فارم پر کام کاج کو اپ ڈیٹ کیاجا رہا ہے۔

Share This Article