سرینگر پولیس نے کیا معمہ حل

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

غیر ملکی سیاحوں کی چْرائی گئی رقم برآمد

سری نگر:١٥،جولائی:/ پولیس نے غیر ملکی سیاحوں کو لوٹنے والے ایک معمہ کو حل کرتے ہوئے ملزم کی تحویل سے چرائی گئی رقم برآمد کرکے سیاحوں کو واپس لوٹا دی ۔پولیس ترجمان نے کے این این کو بتایا کہ اسرائیل سے تعلق رکھنے والے دو سیاحوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی کہ جھیل ڈل میں ایک ہاوس بوٹ میں قیام کے دوران بیگ میں موجود 1050امریکی ڈالرس (70ہزار روپیہ )کو غائب پایا۔ شکایت موصول ہونے کے بعد انچارج پولیس پوسٹ نہرو پارک سمیر احمد لون کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے اس ضمن میں تحقیقات شرو ع کی اور کئی مشتبہ افراد، ہاوس بوٹ مالک اور وہاں پر کام کر رہے ملازمین کو پوچھ تاچھ کے سلسلے میں طلب کیا۔ دوران تفتیش ایک شخص نے اپنا جرم قبول کیا اور چْرائے گئے پیسے واپس کئے۔غیر ملکی سیاحوں نے انسانیت اور مذکورہ شخص کے گھر یلو حالت کو مد نظر رکھتے ہوئے اْسے معاف کیا اورپولیس اسٹیشن میں درج شکایت بھی واپس لے لی۔ ہوٹل اونرس ایسو سی ایشن اور ہاوس بوٹ اونرس ایسو سی ایشن کو بتایا گیا کہ وہ اپنے ہوٹلوں اور ہاوس بوٹوں میں جب بھی کسی ملازم کو تعینات کریں تو اس ضمن میں پولیس کو بھی مطلع کیا جائے۔ واضح رہے کہ ملوث شخص کو ہاوس بوٹ مالک نے بغیرکسی ویری فکیشن کے کام پر رکھاگیا۔ آخر پر سیاحوں نے جموں و کشمیر پولیس سرینگرخاص کر نہرو پارک پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا جن کی مدد سے ہی وقت پر انہیں چْرائی گئی رقم واپس ملی۔

Share This Article