کنزرٹنگمرگ کے مضافاتی گائوں میں نوجوان کامبینہ طورقتل

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

درخت سے لٹکی نعش آبائی گائوں میںبرآمد،پولیس تحقیقات شروع

ٹنگمرگ:١٥،جولائی: سری نگر،گلمرگ شاہراہ پرواقع قصبہ کنزرکے ایک مضافاتی گائوں میں اتوارکی صبح اُسوقت تشویش اورغم واندوہ کی لہردوڑگئی جب یہاں ایک تندرست نوجوان کی نعش کوایک درخت کیساتھ لٹکاپایاگیا۔کے این این نمائندے کو ہردابورہ ٹنگمرگ کے لوگوں نے بتایاکہ اتوارکی صبح ب لوگ ناشتے کے بعداپنے کھیتوں اورباغات میں زمینداری کیلئے جارہے تھے توکچھ افرادنے ایک سرسبزوشادب کھیت کے نزدیک ایک درخت کیساتھ ایک مقامی نوجوان کی لٹکتی نعش دیکھی ۔یہ خبرپھیلتے ہی پورے گائوں کے لوگ یہاں پہنچ گئے اورانہوں نے سری نگرمیں قائم ایک پیٹرول پمپ پرکام کرنے والے نوجوان منصوراحمدوانی عرف جانہ ولدغلام محمدوانی کی نعش درخت کیساتھ لٹکی دیکھی ۔گائوں کے سبھی لوگ یہ عبرتناک منظردیکھ کے ہکابکاہوکررہ گئے ،اوراس دورا ن پولیس کواسکی اطلاع فراہم کی گئی ۔پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ تھانہ پولیس کنزرٹنگمرگ سے ایک ٹیم کوہردابورہ روانہ کیاگیا،اورپولیس کی ٹیم نے درخت سے لٹکے نوجوان کی نعش کواپنی تحویل میں لینے کے بعداسکوضروری طبی جانچ کیلئے اسپتال منتقل کیا۔ذرائع کے مطابق نوجوان کی نعش کاپوسٹ مارٹم کرانے کے بعددیگرلوازمات کوبھی پوراکیاگیا،اوراسکے بعدپولیس تھانہ کنزرمیں سی آر پی سی 174کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی تاکہ اس نوجوان کی موت کے درخت پردہ محرکات کاپتہ لگایاجاسکے ۔اُدھر مقامی لوگوں نے شبہ ظاہرکیاکہ منصوراحمدوانی عرف جانہ کوکسی نے بے دردی کیساتھ قتل کیاہے ۔مقامی لوگوں نے مطالبہ کیاکہ اس سنسنی خیزواقعے کی فوری تحقیقات عمل میں لاکرنوجوان منصورکی المناک موت کت درپردہ حقائق کومنظرعام پرلایاجائے ،اوراگرکوئی شخص اس نوجوان کے قتل میں ملوث پایاجائے تواُسکوسخت سزادی جائے۔

Share This Article