سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کی شناخت مکمل :پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ایف آئی آر درج ،ملوثین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائیگی

سری نگر:١٥،جولائی:/ پولیس نے سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کی شناخت مکمل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوثین کے خلاف عنقریب قانونی چارہ جوئی کی جائیگی ۔ پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ کئی دنوں کے دوران صورہ واقعہ سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلاگئیں کہ فورسز نے صورہ آنچار میں میوہ فروشوں کی ریڈھیاں نذر آتش کی کیں ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق پولیس ترجمان نے ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کی شناخت مکمل کرلی گئیں اور عنقریب اُنکے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی ۔اس ضمن میں پولیس ترجمان کا کہناتھا کہ کئی روز قبل سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی گئیں کہ سیکورٹی فورسز نے صورہ آنچار میں میوہ فروشوں کی ریڈھیاں نذر آتش کیں۔ چنانچہ پولیس نے افواہ بازوں کے خلاف پولیس اسٹیشن صورہ میں ایف آئی آر زیر نمبر18 کے تحت کیس درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی۔انہوںنے کہا کہ پولیس نے ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کا لار کرفیس بک اور وائٹس اپ پرمن گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والے افراد کی شناخت مکمل کی ہے اور بہت جلد اْن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ واقعے کے متعلق سرینگر پولیس نے پہلے ہی تفصیلی بیان جاری کیا جس کے مطابق شر پسند عناصر نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ اْلجھنے کیلئے نہ صرف پتھراو کیا بلکہ کئی میوہ فروشوں کی ریڈھیاں نذر آتش کیں جبکہ شاہراہ کی خوبصورتی کیلئے نصب کئے گئے پودوں کے ارد گرد فینسنگ کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

Share This Article