رہبر تعلیم اساتذہ کو مستقل زمرے میں نہ لانا سازش :غلام احمد میر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سابق حکومت نے سردمہری کا مظاہرہ کیا

سری نگر:١٥،جولائی:کے این این/ کانگریس نے پی ڈی پی ،بھاجپا کو ہدف تنقیدبناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سابق حکومت نے رہبر تعلیم اساتذہ کے جائز مطالبے کو سرد خانے میں ڈال دیا ۔پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا کہ ایک سازش کے تحت مذکورہ اساتذہ کو مستقل اساتذہ کے زمرے میں نہیںلا یاگیا ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے الزام عائد کیا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کو مستقل زمرے میں نہ لانا ایک سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے مذکورہ اساتذہ کو ایمپلنل کرنے میں سرد مہری کا مظاہرہ کیا اور انکے جائز مطالبے کو جان بوجھ کر صرف ِنظر کیا ۔ایک بیان میں غلام احمد میر نے کہا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کی انگیجمنٹ کو ایک سازش کے تحت بقول اُنکے سرد خانے میں ڈال دی گئی جبکہ سابق حکومت کا رہبر تعلیم اساتذہ کے تئیں رویہ مایوس کن اور تشویشناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ رہبر تعلیم اساتذہ اپنے جائز حق کا مطالبہ کررہے ہیں ،اُنہیں انگیجمنٹ کر نا اُن کا حق ہے ۔غلام احمد میر نے گو ر نر انتظامیہ سے اپیل کہ وہ رہبر تعلیم اساتذہ کے جائز مطالبے کی طرف خاص توجہ مرکوز کرے اُنہیں مستقل زمرے میں لانے کے حوالے فوری نوعیت کے اقدامات اٹھائے ۔ان کا کہناتھا کہ محکمہ خزانہ نے پہلے ہی رہبر تعلیم اساتذہ کے معاملے کو حل کرنے کی ہری جھنڈی دکھائی ہے ،لیکن سابق حکومت نے اُنکی انگیجمنٹ عمل کو آگے نہیں بڑھایا ۔انہوں نے کہا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کو مستقل زمرے میں لانے کے حوالے سے تاخیری حربے اپنا ئے جارہے ہیں ۔

Share This Article