بنگلہ دیش: روہنگیائی مسلمانوں کو عنقریب شناختی کارڈ

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزیں یواین ایچ سی آر کے ترجمان چرلی ایکسی نے بتایا کہ ا س سے پناہ گزینوں کو تحفظ کے ساتھ ساتھ 9 لاکھ افراد کا ریکارڈ بھی محفوظ رہے گا۔

اقوام متحدہ کی پناہ گزیں ایجنسی نے بتایا کہ بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے تقریبا 9 لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کو عنقریب شناختی کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بتایا کہ جون کے اواخر میں اس کے عمل کو شروع کیا گیا اور اس کی تکمیل کے لیے 6 مہینے لگیں گے۔

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزیں یواین ایچ سی آر کے ترجمان چرلی ایکسی نے بتایا کہ ا س سے پناہ گزینوں کو تحفظ کے ساتھ ساتھ 9 لاکھ افراد کا ریکارڈ بھی اقوام متحدہ کے پاس محفوظ رہے گا۔

چرلی ایکسی نے یہ بھی کہا کہ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ’ کتنے لوگ بنگلہ دیش سے میانمار واپس لوٹے ہیں اس کے بارے میں ڈیٹا بیس کو بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ اس ڈیٹا بیس کی مدد سے پناہ گزینوں کی شناخت، امداد رسانی، نقل مکانی کی تفصیلات اور آبادی کی تفصیلات کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

چرلی ایکسی نے بتایا کہ ہم شناختی کارڈ جاری کرنے کے لیے ہر ایک شخص سے بایومیٹرک تفصیلات، تصاویر اور انگلی کے نشانات حاصل کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں میانمار میں فوجی کاروائی کے بعد تقریبا 7لاکھ 20ہزار روہنگیائی مسلمان نقل مکانی کرتے ہوئے بنگلہ دیش پہنچ گیے۔

ایک اندازے کے مطابق یہ واقعہ دنیا کا سب سے بڑا اور انتہائی تیز رفتار پناہ گزیں ایمرجنسی رہی ہے جو کئی دہوں کے دوران پہلی مرتبہ پیش آئی ہے۔

Share This Article