سرینگر ،جموں شاہراہ پر دلخراش سڑک حادثہ ،متعدد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: سرینگر .جموں شاہراہ پر ایک المناک سڑک حادثہ رونما ہونے کی ابتدائی رپورٹس ہیں ،جن میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے .

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک مسافر گاڑی جو کہ رام بن سے بانہال کی طرف جارہی تھی ،کو حادثہ پیش آیا اور ایک گہری کھائی میں جاگری ،جسکے نتیجے میں اس میں سوار کئی افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر اسکی تصدیق نہیں ہوسکی .

پولیس کے افسر نے بتایا کہ کالاموڑ نزدیک رامبن میں سڑک حادثہ رونما ہونے کی اطلاع ہے ریسکیوٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا .

نوٹ :خبر ابتدائی رپورٹس کی بنیاد پر دی جارہی ہے جس میں بعض اوقات معلومات صحیح نہیں ہوتی .

Share This Article