نشے پر پابندی: پنجاب میں اب ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر نہیں ملے گی سرنج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Drug addiction

نشے پر پابندی: پنجاب میں اب ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر نہیں ملے گی سرنج

پنجاب میں ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر سرنج کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ قابل غور ہے کہ یہ قدم ریاست میں نشے کی روک تھام کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے الگ الگ ڈپٹی کمشنروں کے ذریعہ ایک خط جاری کیا، جس میں منشیات کو روکنے کے لئے پنجاب میں بغیر ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر سرنج کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اب کھلے طور سے کرانہ کی دکان یا کیمسٹ میں انجیکشن لگانے کے لئے سرنج بغیر ڈاکٹر کی پرچی کے نہیں ملے گی۔ حکومت کو لگتا ہے کہ نشہ کرنے والے لوگ سرنج کی مدد سے نشہ لے رہے ہیں۔ واضح ہو کہ کیپٹن امرندر سنگھ کی قیادت والی حکومت نے نشے پر قابو پانے کے لئے دیگر بڑے اقدام اٹھائے ہیں ۔ کچھ روز قبل ہی سرکاری افسران کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میں پولیس اہلکار بھی شامل ہوں گے۔وزیر اعلیٰ امریندر نے ریاست کے چیف سیکرٹری کو اس معاملہ میں کام کرنے اور ضروری ہدایات جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

Share This Article