وادی کشمیر میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے بعد معمولات زندگی بحال

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
A moderate number of private vehicles and Auto Rickshaws hit the roads in Srinagar ahead of Eid festival amid lockdown to combat the novel Coronavirus pandemic in Kashmir valley

سری نگر،7 فروری : وادی کشمیر میں دو روزہ ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے بعد پیر کو معمولات زندگی بحال ہو کر بازاروں میں رونق لوٹ آئی۔دریں اثنا جموں و کشمیر انتظامیہ نے اتوار کی شام کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہونے کے پیش نظر یونین ٹریٹری میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا ہے تاہم یونین ٹریٹری میں شبانہ کرفیو مسلسل جا ری رہے گا۔یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر کے بازاروں میں تمام دکان کھل گئے ہیں اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بھی بحال ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی بحال ہوگئی ہے ۔موصوف نامہ نگار کا کہنا تھا کہ دکانداروں نے دکانوں پر سنیٹائزیشن کے بھر پور انتظامات رکھے ہیں اور خود بھی ماسک لگا رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بازاروں میں تمام لوگوں کو ماسک لگائے دیکھا گیا اور گاڑیوں میں بھی ڈرائیور حضرات اور مسافر ماسک لگائے ہوئے سفر کر رہے تھے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات و قصبہ جات میں بھی پیر کے روز معمولات زندگی بحال ہوگئے اور بازار کھل گئے اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بحال ہوگئی۔قابل ذکر ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے جموں و کشمیر انتظامیہ نے یونین ٹریٹری میں گذشتہ ماہ ویک اینڈ لاک نافذ کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔یہ ویک اینڈ لاک ڈاؤن 64 گھنٹوں پر محیط تھا جو جمعے کے دو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے اختتام پذیر ہوجاتا تھا۔انتظامیہ نے کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہونے کے پیش نظر ویک اینڈ لاک ڈاؤن میں گذشتہ ہفتے سات گھنٹوں کی تخفیف کی تھی جبکہ گذشتہ شام اس کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا گیا۔یو این آئی

Share This Article