عمران انصاری کی پیپلزکانفرنس میں شمولیت کااشارہ
کہامیں اورمیرے م خیال لوگ ایک سوچ کیساتھ آگے بڑھناچاہتے ہیں
سری نگر:۴،جولائی / سابق وزیراورممبراسمبلی پٹن عمران رضاانصاری نے پی ڈی پی سے مکمل علیحدگی کااعلان کرتے ہوئے یہ واضح کردیاکہ اگرضرورت پڑی توایک نئی سیاسی جماعت بنائی جائیگی ،اوراگرسبھی ہم خیال افرادکی اجتماعی خواہش ہوتوہ وہ سجادغنی لون کی سربراہی والی پیپلزکانفرنس میں شمولیت اختیارکریں گے ۔کے این این نمائندے کے مطابق بااثرشعیہ لیڈراورممبراسمبلی پٹن کااپنی رہائش گاہ پرنامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ پی ڈی پی اب کوئی سیاسی جماعت نہیں رہی بلکہ یہ ایک فیملی پارٹی یاخاندانی جماعت ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت کئی ممبران اسمبلی اورلیڈروں نے بارہاپارٹی میٹنگوں کے دوران یہ بات اُٹھائی کہ پی ڈی پی میں غلط ہورہاہے ۔عمران انصاری کے بقول گزشتہ اڑھائی برسوں ے دوران پارٹی میں جوبھی فیصلے لئے گئے ،اُس میں خاندانی لوگ ہی شامل ہواکرتے تھے ،اورباقی لیڈروں یاممبران اسمبلی سے کوئی مشاورت نہیں کی جاتی تھی ۔انہوں نے پی ڈی پی سے مکمل قطع تعلق کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جب اڑھائی برسوں میں کچھ تبدیل نہیں ہواتواب پی ڈی پی میں کیانیاہوسکتاہے اورکیاتبدیلی آسکتی ہے۔ طارق حمیدقرہ کے اس بیان کہ پی ڈی پی سے نکلنے والے ممبران اسمبلی ایک نئی پارٹی بنارہے ہیں ،کاجواب دیتے ہوئے عمران انصاری کاکہناتھاکہ اگرکچھ ہم خیال لوگ ملکرایک نئی سیاسی پارٹی بناتے ہیں تواس میں کیاحرج ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ آپ اورآپ کے ساتھیوں یعنی کئی پی ڈی پی ممبران اسمبلی کے پیپلزکانفرنس میں شامل ہونے کی باتیں گشت کررہی ہیں ،کے جواب میں سابق کابینہ وزیرعمران انصاری نے کہاکہ اگرہم خیال یاایک ہی سوچ رکھنے والے لوگوں کولگتاے کہ کوئی جماعت ریاستی عوام کومشکلات سے نجات دلاسکتی ہے اورعوام کی صحیح ترجمانی کرسکتی ہے توایسے لوگ اگرایسی جماعت میں شامل ہوتے ہیں تواس میں کیاخرابی ہے۔انہوں نے پی ڈی پی سے وابستہ متعددممبران اسمبلی کے پارٹی چھوڑدینے کااشارہ دیتے ہوئے کہاکہ میں اکیلاہی چلاتھالیکن اب اس کاررواں میں اورلوگ بھی شامل ہورہے ہیں ۔عمران انصاری نے کہاکہ میں اورمیرے م خیال لوگ ایک سوچ کیساتھ آگے بڑھناچاہتے ہیں ،اووہ سوچ یہ ہے کہ ریاستی عوام کوسبزباغ دکھاکردھوکہ نہ دیں اوراُنکوگمراہ نہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ ایسے لوگ میرے ساتھ مل رہے ہیں جوریاست اورریاستی عوام کی بھلائی چاہتے ہیں ۔عمران انصاری کاکہناتھاکہ ہم سب ہم خیال لوگ ریاست کابھلاچاہتے ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ ریاست میں ترقی ہو،اورریاستی عوام کوخوشحالی ملے ۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے عمران انصاری نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ہویاکہ پی ڈی پی ،دونوں جماعتوں میں خاندانی راج ہے۔انہوں نے خاندانی راج کوکشمیراورکشمیری عوام کی تباہی کی اصل وجہ قراردیتے ہوئے کہاکہ کشمیر،کشمیریت اورکشمیری عوام کادم بھرنے والوں نے کرسی حاصل کرنے کیلئے عوام کودھوکہ دیا۔

