مخلوط سرکارکی برخواستگی کے بعدراجناتھ کاپہلادورہ کشمیر

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بدھ کوہونگے وارد:آج اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ:کل امرناتھ گھپاجائیں گے

سری نگر:٣،جولائی :کے این این/ 19جون کوبھاجپاکی جانب سے پی ڈی پی کیساتھ اتحادختم کرنے کے نتیجے میں سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی سربراہی والی لگ بھگ 38ماہ پُرانی مخلوط سرکارگرجانے کے بعدمرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ پہلی مرتبہ کشمیرکادورہ کررہے ہیں ،جس دوران موصوف سرینگرمیں سیکورٹی سطح کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کریں گے اورریاست بالخصوص کشمیروادی کی تازہ سیکورٹی صورتحال اورجنگجوئیانہ سرگرمیوں کاجائزہ لینے کیساتھ ساتھ امرناتھ یاتراکے پیش نظرکئے گئے سیکورٹی انتظامات کاجائزہ بھی لیں گے۔خیال رہے مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آخری مرتبہ 7جون کوکشمیروادی کا2روزہ دورہ کیاتھاجس دوران انہوں نے ایس کے آئی سی سی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کیاتھا۔کشمیر نیوزنیٹ ورک کے مطابق مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ بدھ کی صبح 2روزہ دورے سری نگرپہنچ رہے ہیں اوریہ گزشتہ 4ہفتوں میں راجناتھ سنگھ کادوسرادورہ ہوگا۔معلوم ہواکہ سرینگرپہنچنے کے فوراًبعدمرکزی وزیرداخلہ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے جس میں ریاستی گورنراین این ووہرا،چیف سیکرٹری،فوج کی شمالی کمان کے سربراہ ،پولیس چیف اورفوج ،نیم فوجی دستوں ،فورسز،جموں وکشمیرپولیس اورمرکزی وریاستی سطح کی مختلف خفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران بھی موجودہونگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس میٹنگ میں ریاست بالخصوص کشمیروادی کی تازہ سیکورٹی صورتحال بشمول جنگجوئیانہ سرگرمیوں اور درادازی کے واقعات کاجائزہ لیاجائیگاجبکہ میٹنگ کے دوران مختلف سیکورٹی اورخفیہ ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران راجناتھ سنگھ کوجنگجوئیانہ سرگرمیوں بالخصوص سینئرصحافی سیدشجاعت بخاری کی ہلاکت کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کریں گے۔میٹنگ میں سالانہ امرناتھ یاتراکے لئے کئے گئے سیکورٹی اقدامات کی جانکاری بھی مرکزی وزیرداخلہ کوفراہم کی جائیگی ۔بائورکیاجاتاہے کہ سیکورٹی سطح کی اس میٹنگ میں سی آرپی ایف خواتین بٹالین بنانے کومنظوری دی جائیگی ،اورجنگجومخالف کارروائیوں کوبھی خاص طورپرزیرغورلایاائیگا۔معلوم ہواکہ مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ علیحدہ سے ریاستی گورنراین این ووہراجوکہ ریاستی انتظامی کونسل کے سربراہ بھی ہیں ،کیساتھ گورنرراج لاگوہونے کے بعدپیداشدہ سیاسی صورتحال زیرغورلائیں گے ۔ بائورکیاجاتاہے کہ اس میٹنگ کے دوران گورنرراج کے دوران اُٹھائے جانے والے مختلف نوعیت کے اقدامات کوبھی زیرغورلایاجائیگاجبکہ میٹنگ میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظرمیں نئی سرکاربنانے کے امکانات کاجائزہ بھی لیاجاسکتاہے ،اوراسبارے میں مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ ،ریاستی گورنرنے ضروری جانکاری لیں گے۔معلوم ہواکہ 5جولائی کومرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ امرناتھ گھپاجائیں گے جہاں وہ شیولنگم کادرشن کرنے کیساتھ سالانہ امرناتھ یاتراکیلئے کئے گئے سیکورٹی ودیگرانتظامات کاجائزہ لیں گے اوریاتریوں کوفراہم کی جانے والی ضروری سہولیات کے بارے میں بھی جانکاری لیں گے۔خیال رہے یہ گورنرراج نافذہونے کے بعد مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کاپہلادورہ کشمیرہوگاجبکہ انہوںنے آخری مرتبہ 7جون کوکشمیروادی کا2روزہ دورہ کیاتھا،اورتب ریاست میں مخلوط سرکاربرسراقتدارتھی۔

Share This Article