شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر روسی طیاروں کے حملے

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

عمان، 24 جون روس کے جیٹ طیاروں نے اتوار کو جنوب مغربی شام میں باغیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
ذرائع نے رائٹر کو بتایا کہ فوجی طیاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے دو نگرانی سینٹرز نے شام کے شمال مشرقی شہر دیرہ کے بسرالحریر میں کم از کم 20 ہوائی حملوں کو درج کیا۔
ایک ذرائع نے بتایا کہ روسی لڑاکا طیاروں نے شام کے مغربی ساحلی صوبہ لاتكيہ میں واقع روس کے ہوائی اڈے سے پرواز کیاور باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ انہوں نے کہا’’ہم نے پانچ روسی طیاروں کو 25 بار حملہ کرتے ہوئے دیکھا۔‘‘
قابل غور ہے کہ اردن اور اسرائیل کے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی شام کی فوج کی مدد کے ارادے سے روس کی طرف سے کیا گیا یہ پہلا حملہ ہے (رائٹر)

Share This Article