پاکستان کے یوم آزادی پر پاک بھارت سرحدی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

لاہور: پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز نے جذبہ خیر سگالی کے طور پر مٹھائی کا تبادلہ کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز، پاکستان رینجرز پنجاب اور بارڈرسیکیورٹی فورس انڈیا کے مابین ایک دوسرے کے قومی اورمذہبی تہواروں پر روایتی طور پر مٹھائی کے تحفوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے 72 ویں یوم آزادی پر بھی دونوں فورسز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں سرحدی کشیدگی کی وجہ سے کئی مواقعوں پر دونوں فورسزکے مابین مٹھائی کا تبادلہ نہیں ہوسکا تھا۔

Share This Article