پی ڈی پی بی جے پی تین سالہ دور حکومت تاریخِ کشمیر کا سیاہ ترین باب: نیشنل کانفرنس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگ 24 جون نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پی ڈی پی بھاجپا حکومت کے ساڑھے 3سالہ دورِ حکومت کو تاریخِ کشمیر کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اس دور میں اہل کشمیر کو جو مصائب و مشکلات، ظلم وستم اور جبر و استبداد جھیلنے پڑے اُن کی کہیں مثال نہیں ملتی اور کشمیری مفادات کو جس طرح سے زک پہنچائی گئی اُس کے لئے قلم دوات جماعت (پی ڈی پی) والوں کو جواب دینا ہوگا۔

ان باتوں کا اظہار مسٹر ساگر نے ہفتہ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر پر عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جنرل سکریٹری نے کہا کہ پی ڈی پی حکومت نے نہ صرف فوڈ سیکورٹی ایکٹ، سرفیسی ایکٹ اور جی ایس ٹی جیسے قوانین لاگو کرکے ریاست کی خصوصی پوزیشن کو زبردست دھچکا دیا بلکہ کبھی سینک کالونی، کبھی علیحدہ ٹاؤن شپ اور کبھی شرناتھیوں کو مستقبل باشندگی دینے کی کوششیں بھی کیں گئ

Share This Article