ریاستی ،مرکزی سرکار مودہ کشیدہ صورتحال کیلئے ذمہ دار
سرینگر:۱۲،جون:کے این این/ کانگریس نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ۔پارٹی ترجمان نے بتایا کہ کارروائی شرمناک ہے ۔کے این این کے مطابق کانگریس کے ریاستی ترجمان نے پلوامہ میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا واقعہ غیر انسانی حربہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہلاکتیں ،کسی بھی طرح سے کیوں نہ ،اُنکی کا کوئی جواز نہیں ہوتا ہے ۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ پلوامہ میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا واقعہ قابلِ مذمت ہے جبکہ سماج کے ہر ایک طبقے کو اِسکی مذمت کرنی چاہئے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وادی کشمیر میں مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے اپنائی جانی والی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث امن کو دھچکہ پہنچ رہا ہے ۔کانگریس ترجمان نے مہلوک پولیس اہلکاروں کے غمزدہ خانداروں کے ساتھ تعزیت وہمدردی کی ۔

