جے نگر اسمبلی سیٹ کے لئے ووٹنگ شروع
بنگلورو، 11 جون : کرناٹک میں جے نگر اسمبلی سیٹ کے لئے آج صبح سات بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ گزشتہ 12مئی کو ریاست میں اسمبلی انتخابات سے کچھ روز قبل ہی موجودہ ممبر اسمبلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے امیدوار بی این وجے کمار کا انتقال ہوجانے کی وجہ سے یہ الیکشن منسوخ کردیا گیا تھا۔
جے نگر حلقہ میں کل ووٹروں کی تعداد 2،03،184 ہے۔ ووٹوں کی گنتی 13 مئی کو ہوگی۔ پولنگ کے دن اسمبلی حلقہ میں دفاتر اور کالجوںمیں تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سیٹ کے لئے کل 19 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ریاست کے سابق وزیر راما لنگ ریڈی کی بیٹی سومیا ریڈی کو کانگریس نے اپنا امیدوار بنایا ہے، جن کا مقابلہ بی جے پی امیدوار پرہاد بابو سے ہوگا جبکہ عام آدمی پارٹی کے ریاستی سربراہ روی كرشن ریڈی پارٹی کی جانب سے امیدوار ہیں۔ جنتا دل (سیکولر) کے کالے گوڑا اور سعید جبیں نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا ہے اور کانگریس امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں۔
یو این آئی.

