ریاست میں اب اقتدار کی تبدیلی لازمی : اجے

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ریاست میں اب اقتدار کی تبدیلی لازمی : اجے

امریا ، 11 جون : مدھیہ پردیش اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ نے کہا ہے کہ اب ریاست میں اقتدار کی تبدیلی ضروری ہو گئی ہے کیونکہ خودکو کسانوں کی ہمدرد بتانے والی برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کسانوں پر گولیاں چلوارہی ہے ۔
مسٹر سنگھ کل شام ضلع کے مانپور بلاک ہیڈکوارٹر میں پنچ ۔ سرپنچ کانفرنس کو خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی پہلے کسانوں کا قرض معاف ہوگا ساتھ ہی پانچ ہارس پاور تک کے پمپ اور ایک بلب کنکشن مفت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت جیسے ہی ریاست میں کام شروع کرے گی ویسے ہی سب سے پہلے پنچایتوں کو 1994 میں ملے حقوق کو بحال کرے گی ۔
مسٹر سنگھ نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ترقی کے نام پر صرف بدعنوانی کو دلدل میں جھونکنے کا کام کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب عوام کی رغبت بی جے پی سے ختم ہوچکی ہے ۔ اس لئے اب بی جے پی کو چھوڑ کر کثیر تعداد میں لوگ کانگریس کی ممبر شپ قبول کرنے لگے ہیں ۔
کانفرنس میں موجود کئی پنچ اور سرپنچ نے کانگریس کی رکنیت اپوزیشن لیڈر کے ہاتھوں قبول کی ۔
یو این آئی.

Share This Article