ناسک میں منی بس۔ ٹرک کی ٹکر،10ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ناسک میں منی بس۔ ٹرک کی ٹکر،10ہلاک

ناسک ،7جون :مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں جمعرات کو ممبئی ۔آگرہ قومی شاہراہ پر ایک منی بس کے سڑک پر کھڑے ٹرک سے ٹکر ہوجانے سے 10افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ حادثہ صبح تقریبا 6بجے اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں کا ایک گروپ مدھیہ پردیش میں اونکاریشور مہاکالیشور کے درشن کے بعد اجین سے منی بس سے ممبئی واپس آرہاتھا۔اس دوران چندواڑ کے نزدیک منی بس کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ ریت سے لدے ٹرک سے ٹکراگئی ۔حادثہ میں 10افراد ہلاک اور 13زخمی ہوئے ہیں ۔
منی بس میں سوار سبھی لوگ ممبئی کے تھانے ضلع کے کلیان اور الہاس نگر کے بتائے جاتے ہیں ۔سبھی زخمیوں کو ناسک کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیاہے ۔
یواین آئی۔

Share This Article