سرینگر میں شبانہ آتشزدگی، چھ دکانیں خاکستر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/10مئی

سری نگر کے ایکسچینج روڈ لالچوک میں شبانہ آتشزدگی کی واردات میں کم از کم چھ دکانیں خاکستر ہوئیں۔اطلاعات کے مطابق درمیانی شب ایکسچینج روڈ میں دکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید پانچ دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چھ دکانوں میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سازو سامان تباہ ہو گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لالچوک میں آگ کی واردات میں چار ورکشاپ شیڈ اور دو کریانہ کی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔یو این آئی

Share This Article