کھاگ بڈگام میں تیندوے نے 4سالہ معصوم کی چھیر پھاڑ کی

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

علاقے میں گزشتہ2 برسوں میں پانچویں موت ،آبادی خوف میں مبتلاء

سری نگر:۷،جون: / کھاگ بڈگام میں اُس وقت کہرام اور صف ماتم بچھ گئی جب بدھ کی شب کو تیندوے نے حملہ کرکے 4سالہ معصوم کو اپنا نوالہ بنایا ۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ یہاں جنگلی حیات کا آنا اور حملے کرنے معمول بنتا جارہا ہے جسکی وجہ سے قیمتی جانوں کا اتلاف ہورہا ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق کھاگ بڈگام میں تیندوے نے بدھ کی شب 8بجکر45منٹ پر 4سالہ کمسن محمد عامر لون ولد بشیر احمد لون پر حملہ کیا ۔معلوم ہوا ہے کہ تیندوے بچے پر اُس وقت جان لیوا حملہ کیا جب وہ اپنے والد کے ساتھ شام کی نماز ادا کرنے کے بعد گھر کے صحن میں اپنے والد کا انتظار کررہا تھا ۔لون محلہ ستھرن بڈگام علاقہ میں اس کے ساتھ کہرام مچ گیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ تیندوے نے بچے کو گھر سے350میٹر کی دوری پر فارسٹ نرسری کے نزدیک مردہ حالت میں چھوڑ دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ بچے کی نعش رات 10بجے برآمد کی گئی جبکہ لوگوں نے الزام عائد کیا کہ بار بار پولیس کو مطلع کرنے کے باوجود پولیس جائے موقع پر نہیں پہنچی ۔بچے کی میت کو رات ایک بجے مقامی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا ،جس دوران یہاں کہرام اور صف ماتم بچھ گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ کھاگ علاقے میں یہ اپنی نوعیت کا پانچواں واقعہ ہے ۔اس سے قبل شکاری محلہ درنگ ،خانقاہ درنگ ،سوزن پتھر درنگ اور گجر پتی درنگ میں جنگلی حیات نے انسانوں پر جان لیوا حملے کئے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر حملے میں انسانی جانوں کا اتلاف ہوا اور ہر حملے کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے یقین دہانی کرائی کہ تیندوے کو جال بچھا کر پکڑ لیا جائیگا ،لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی کامیابی ہاتھ نہیں آئی ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات (وائلڈ لائف ) کی غفلت شعاری کے نتیجے میں 4سالہ معصوم کی جان کا اتلاف ہوا ۔

Share This Article