نئی دہلی،8جون :وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت جیتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے موجودہ حالات میں بات چیت کے امکان سے انکار کیا ہے اور کہا ہیکہ پتھربازی اور بات چیت دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔
ڈاکٹر سنگھ نے یواین آئی سے بات چیت میں کہا،’’جمہوریت میں بات چیت کا راستہ بند نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کیلئے سازگار ماحول ہونا ضروری ہے۔
بات چیت کرنے کیلئے کچھ حد تک امن ہونا ضروری ہے اس لئے پتھر بازی اور بات چیت دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتیں۔
کشمیر کے موجودہ ماحول میں بات چیت ممکن نہیں:جیتیندر
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

