وزیراعلیٰ کی جموں کے اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس کی صدارت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 27 جنوری

جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔
اس مشاورت کا محور عوامی امنگوں پر مبنی بجٹ کی تشکیل تھا۔
یہ جانکاری وزیر اعلیٰ کے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی گئی۔
پوسٹ میں کہا گیا: ‘وزیر اعلیٰ نے آج جموں صوبے سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بجٹ سے قبل مشاورتی اجلاس منعقد کیا’۔
انہوں نے کہا: ‘ اس مشاورت کا محور عوامی امنگوں پر مبنی بجٹ کی تشکیل تھا جس کے ذریعے علاقائی خواہشات کی عکاسی، بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، روز گار و معاشی ذرائع کی حمایت اور پورے جموں وکشمیر میں متوازن اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایا جاسکے’۔

Share This Article