اودھم پور سڑک حادثے میں سی آر پی ایف جوان سمیت چار افراد کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 27 جنوری

جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے جکھانی علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں سی آر پی ایف کے ایک جوان سمیت کم سے کم چار افراد کی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے جھکانی کے کھیاری علاقے میں منگل کی صبح ایک مسافر بر دار گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں سی آر پی ایف کے ایک جوان سمیت چار افراد کی موت واقع ہوئی۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوج اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر فوری طور پر بچائو کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور اس ضمن میں کارروائیاں شروع کی ہیں۔

Share This Article