سرینگر سڑک حادثے میں جموں کی خاتون جاں بحق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 29 ستمبر

وادی کشمیر کے طول و عرض میں سڑک حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں صف ماتم بچھ جاتی ہے۔

سری نگر کے صنعت نگر علاقے میں پیر کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک 55 سالہ خاتون کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ صنعت نگر علاقے میں پیر کی صبح ایک گاڑی اور ایک سکوٹی کے درمیان زور دار ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سکوٹی پر سوار ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ گرچہ خاتون کو نازک حالت میں فوری طور پر علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی خاتون کی شناخت 55 سالہ سحر بانو زوجہ انصار حسین خان ساکن جموں کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر اس میں قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

حکام کے مطابق وادی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی وجہ ٹریفک قوانین پر کو انظر انداز کرنا ہے۔

Share This Article