ریاسی :چسانہ میں سڑک حادثہ میاں بیوی اور تین ماہ کا بچہ جاں بحق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 6 جنوری

ریاسی ضلع کے چسانہ میں ہفتے کے روز گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے تین سالہ بچے کی موت واقع ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ریاسی کے چسانہ میں زیرو موڈ کے نزدیک بعد دوپہر ایک بلیرو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سات سو فٹ گہری کھائی میں جاگری۔

معلوم ہواہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کمسن بچے سمیت تین افراد کو مردہ قرار دیا۔

متوفین کی شناخت 26سالہ زاہد احمد ولد عبدالکریم ، سائرہ اختر زوجہ زاہد احمد کے بطور ہوئی ہے جبکہ حادثے میں از جان ہوئے تین ماہ کے بچے کی شناخت معلو م نہیں ہو سکی۔اس المناک حادثے میں عرفان احمد نامی نوجوان شدید طور پر زخمی ہوا ہے جس کو نازک حالت میں جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔یو این آئی

Share This Article