پلہالن میں جنگجو ﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ،جنگجو فرار

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Nowgam Sector : Army personnel take position at the site of encounter where two Army soldiers and two militants were killed, at Nowgam Sector on Line of Control (LoC) in north Kashmir on Saturday. PTI Photo(PTI7_30_2016_000127A)

پلہالنشمالی قصبہ پلہالن بارہمولہ میں جمعہ کی علی الصبح جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان اُس وقت گولیوں کا تبادلہ ہوا ،جب فوج وفورسز نے علاقے کو جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد محاصرہ کیا ۔

تفصیلات کے مطابق فوج وفورسز کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں مسلح جنگجوﺅں کا ایک گروہ موجود ہے ،جس کے بعد 29آر آر ،ایس او جی اور 53بٹالین سی آی پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور پر تانترے محلہ علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے جمعہ کی صبح5بجے فورسز نے علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرتے ہوئے تلاشی کارروائی عمل میں لائی ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج وفورسز کی ایک مشترکہ پارٹی تلاشی کارروائی کے دوران مخصوص جگہ کی جانب جارہی تھی ،جس دوران یہاں موجود جنگجوﺅں نے مذکورہ فورسز پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ،جسکے ساتھ ہی طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا ۔

ذرائع نے بتایا کہ جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان شروع ہوئے گولیوں کے تبادلہ کے دوران پورا علاقے گولیوں کی گن گرج سے لرز اٹھا ۔بعض اطلاعات کے مطابق جنگجو ﺅں کو محاصر ے پھنسے ہونے کے ساتھ ہی نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئیں ،جنہوں نے جنگجو مخالف آپریشن میں رخنہ ڈالتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے اور فورسز پر پتھراﺅ کیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ مشتعل مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی اور چھروں والی بندوقوں کا استعمال کیا ،جسکے نتیجے میں متعدد مظاہرین مضروب ہوئے۔علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ بنی ہوئی ہے۔

ادھر بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگجوﺅں اور فوج وفورسز کے درمیان شروع ہوئے گولیوں کے تبادلے کے دوران جنگجو فورسز محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ،تاہم علاقے میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے (مزید تفصیلات کا انتظارہے )

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے