زوجیلا پاس کے نزدیک سڑک حادثہ، 5 زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 22 ستمبر

وادی کشمیر کے طول و عرض میں سڑک حادثوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں زوجیلا پاس کے نزدیک پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ زوجیلا پاس کے نزدیک دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہونے سے کم سے کم پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو سری نگر ہسپتال ریفر کیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت منظور حسین ولد صادق علی بلتی، شبیر حسین ولد حسین علی بلتی، صادقہ بانو زوجہ منظور حسین بلتی، مسرت زہرا دختر منظور حسین اور فریدہ بانو دختر محمد حسین ساکنان کرگل کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

Share This Article