سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد پھیلانے کی کوشش پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا:سرینگر پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 20 مارچ

سری نگر پولیس نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوششوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا ہے۔

پولیس نے لوگوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر فرقہ وارانہ مواد پوسٹ کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

سری نگر پولیس نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا, ‘سری نگر پولیس نے سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تقسیم پھیلانے کی کوششوں کو نوٹس کیا’۔

انہوں نے کہا، ‘ایک شخص کو پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر افراد کی شناخت کر لی گئی ہے’۔

پولیس نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ فرقہ وارانہ مواد پوسٹ کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Share This Article