جھیل ڈل کے قریب مشتبہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 22 ستمبر

سیکورٹی فورسز نے یہاں ڈل جھیل قریب بر آمد شدہ مشتبہ دھماکہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے اور محفوظ طریقے سے ناکارہ بنایا۔

حکام نے بتایا کہ اس مشکوک شے کو معمول کی گشت کے دوران برآمد کیا گیا جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل احتیاطی طور پر روک دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے اس مشکوک شے کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔
حکام نے بتایا کہ بعد میں ٹریفک کی نقل و حمل کو بھی بحال کر دیا گیا۔

Share This Article