کشمیر: آئی جی پی کشمیر کی لوگوں کو میلہ کھیر بھوانی اور عرس حضرت شاہ ہمدان کی مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 3 جون

صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری اور آئی جی پی کشمیر وے کے بردی نے میلہ ماتا کھیر بھوانی اور عرس حضرت میر سید علی ہمدانی (رح) کے پر مسرت موقعوں پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔بتادیں کہ وادی میں آج میلہ ماتا کھیر بھوانی اور عرس حضرت شاہ ہمدان (رح) انتہائی تزک و احتشام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔صوبائی کمشنر کشمیر نے اپنے پیغام میں روحانی طور منائے جانے والے ان عظیم مواقع کی اہمیت کو اجاگر کیا اور خطے میں امن، خوشحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔
دریں اثنا انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر وی کے بردی نے بھی لوگوں کو ان عظیم مواقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا: ‘میں عرس حضرت شاہ ہمدان (رح) اور میلہ کھیر بھوانی کے موقعوں پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے دعا کی کہ یہ دونوں متبرک موقعے امن، اتحاد اور اجتماعی بھلائی سے بھرے مستقبل کی راہ ہموار کریں۔

Share This Article