کشمیر کیلئے براہ راست ٹرین ”دل کی دوری“کو کم کرنے کی طرف ایک قدم / ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /10جون / ٹی آئی نیوز

کشمیر کیلئے براہ راست ٹرین جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دے گی اور یہ ”دل کی دوری“کو کم کرنے کی طرف ایک قدم ہے کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ وندے بھارت ٹرین جموں و کشمیر کو باقی ملک سے جوڑنے کا خواب پورا کر رہی ہے۔

وندے بھارت ٹرین میں سفر کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ وندے بھارت ٹرین جموں و کشمیر کو باقی ملک سے جوڑنے کا خواب پورا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا ’ یہ ٹرین کشمیر کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑے گی۔ ٹرین خراب موسمی حالات میں بھی چل سکتی ہے جبکہ دیگر تمام راستے ٹریفک کے لیے بند رہتے ہیں۔ “

Share This Article