ترال :دکان میں گیس سلنڈر دھماکے کے بعد دو زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: 2 جون

ترال میں سوموار کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔

عین شاہدین کے مطابق دھماکہ منظور احمد کمار ساکنہ ڈار گنڈ ترال کی دکان پر گیس لیک ہونے کی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ گیس سیلنڈر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں منظور احمد اور وہاں موجود دوسرا شہری شبیر احمد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ترال منتقل کیا گیا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے بعد میں ان دونوں کو خصوصی نگہداشت کے لیے سرینگر بھیج دیا۔

Share This Article