سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن میں مٹی کے تودے گر نے سے ٹریفک کی نقل و حمل بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 8 مئی

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں شاہراہ پر رام بن میں مٹی کے تودے گر آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر چمبہ سیری، رام بن میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے دونوں طرف سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں بارشیں ہو رہی ہیں۔

حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور قومی شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر نہ کریں۔انہوں نے لوگوں سے سڑکوں کی حالت معلوم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل کی طرف رجوع کرنے کو کہا ہے۔

Share This Article