اننت ناگ کے آنچی ڈورہ گاؤں میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

سیکورٹی فورسز نے لوگوں پر نظر گزر رکھنے کیلئے ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کی

سرینگر؍04؍مئی؍ جے کے این ایس؍ جنوبی ضلع اننت ناگ کے آنچی ڈورہ علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز۔ دفاعی ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈرون کیمروں کے ذریعے لوگوں کی حرکات و سکنات پر نظر گزر رکھی جار ہی ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق شام دیر گئے سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد آنچی ڈورہ اننت ناگ گاؤں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ نمائندے کے مطابق پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج کی مشترکہ پارٹی نے آس پاس علاقوں کو بھی پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز گھر گھر تلاشی کارروائی کے دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کر رہے ہیں۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آنچی ڈورہ اننت ناگ میں مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق لوگوں پر نظر گزر رکھنے کیلئے ڈرون کیمروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگجو مخالف آپریشن جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Share This Article