حاجن :شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن قصبہ میں ایک کارروائی کے دوران مسلم لیگ لیڈر سمیت چار افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت گرفتار کرکے نظر بند کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شدگان میں رئیس احمد بابا ولد مظفر بابا ساکنہ عشھم وارنٹ نمبر DMB/PSA of 2017بتاریخ 10فروری 2018،حریت لیڈر محمد اسداللہ پرے ولد عبدالغنی ساکنہ حاجن زیر وارنٹ نمبر 24 DMB/PSA/2017/18بتاریخ 10فروری 2018،محمد اظہر پرے ولد عبد الرحمان پرے ساکنہ ژندر گیر وارنٹ نمبر 22 DMB/PSA/2017/18بتاریخ 10فروری2018اور غلام محی الدین ولد نذیر احمد خان ساکنہ پری بل حاجن وارنٹ نمبر 23/DMB/PSA 2017/18بتاریخ 10فروری18کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ لیڈر محمد اسداللہ پرے کو جون 2015میں گرفتار کیا گیا تھا اور اُن پر چھٹی پر پی ایس اے عائد کیا گیا ۔معلوم ہوا گرفتار شدگان کو کوٹ بلوال جموں جیل منتقل کیا گیا ۔

