اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ترکھان کی چھت سے گرنے سے موت واقع

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 23 ستمبر

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک ترکھان کی مکان کی چھت سے گرنے سے موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ بجبہاڑہ کے زر پورہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک ترکھان ایک مکان کی چھت پر کسی کام کے ساتھ مصروف تھا کہ وہ اچانک پھسل کر نیچے گر گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے اس کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت نذیر احمد گنائی ولد عبدالسلام گنائی ساکن زر پورہ کے بطور ہوئی ہے۔یو این آئی

Share This Article